لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی رہنما ؤں نے کہا سیاسی جماعتوں کو ذاتی مفادات کی بجائے پاکستان کو ترجیح دینی ہو گی۔ ہم انتشار،تفریق کی سیاست کو رد کرتے ہیں۔انتخابات میں شکست کا واویلا کرنے کی بجائے قوم کی خدمت کے عزم کو شعار بنانے سے ہی پاکستان آگے بڑھ سکتا ہے۔کشمیر پر باتیں بہت کر لیں اب آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔