یو ای ٹی لاہور کی تاریخ میں پہلی بار 2 سالہ ڈگری پروگرامز کا آغاز  

لاہور(لیڈی رپورٹر ) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کی تاریخ میں پہلی بار 2 سالہ ڈگری پروگرامز کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اب طلباء 2 سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز میں داخلہ لے سکیں گے۔ یو ای ٹی لاہور نے پنجاب کے ڈومیسائل ہولڈر امیدواران کیلئے سبسڈائزڈ کیٹگری A-1 میں 2 سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز کا آغاز کر دیا ہے۔ آن لائن درخواست فارم پر کرنے اورداخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 فروری ہے۔ یاد رہے 2 سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز میں داخلہ کیلئے انٹری ٹیسٹ کی کوئی شرط نہیں ہے۔ اب طلباء بغیر کسی دشواری کے ای کیٹ کا امتحان پاس کیے بغیر بھی یو ای ٹی سے 2 سالہ ڈگری حاصل کر سکیں گے۔ طلباء 5 سو روپے کی ادائیگی پر ٹوکن نمبر حاصل کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن