آپریشن سندور پہلگام میں ہمارے معصوم بھائیوں کے وحشیانہ قتل کا جواب ہے: انڈین وزیر داخلہ

انڈیا کے وزیرِ داخلہ امت شاہ کا کہنا ہے کہ آپریشن سندور پہلگام میں ہمارے معصوم بھائیوں کے وحشیانہ قتل کا جواب ہے۔اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ مودی حکومت انڈیا اور اس کے لوگوں پر کسی بھی قسم کے حملے کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انڈیا دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔یاد رہے کہ 22 اپریل کو انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں حملے میں 26 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن