ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید کی 28 ویں برسی ،پو لیس کے اعلی افسران کی قبر پر حاضری 

 پنڈدادنخان(ملک شجاع لنگاہ  )ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ڈی ایس پی پنڈ دادنخان ملک محمد اکرم،ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف احسن بٹ کی ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید کی 28 ویں برسی کے موقع پر انکی لحد پر حاضر ی،  پولیس کے چاک وچوبند دستے نے پنڈدادنخا ن کے موضع سگھرپور جلالپور شریف میں ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید کی لحد پر حاضری دی اور شہید کوسلامی پیش کی،ڈی ایس پی پنڈ دادنخان ملک محمد اکرم اور ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف احسن بٹ نے شہید کی قبر پر پھول چڑھائے اوردرجات کی بلندی کے لیے دعاکی،ایس ایس پی اشرف مارتھ دہشگروں کی اندھا دھند فائرنگ سے مورخہ  6 مئی 1997 کی صبح گوجرانولہ میں شدید زخمی ہو کر جام شہادت نوش فرما گئے تھے، ان کی بے مثال بہادری کے اعتراف میں حکومت کی جانب سے آپ کو ستارہ شجاعت سے نوازا گیا اور گجرانوالہ پولیس لائنز کو آپکے نام سے منسوب کیا گیا ہے اس موقع پر ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید ایک بہادر اور نڈر آفیسر تھے جنکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی شہدا ہمارے محسن ہیں،شہدا کی لازوال قربانیاں ناقابل فرا مو ش ہیں، شہدا کی لازوال قربانیوں کی بدولت ہم امن و سکون سے زندگی گزار رہے ہیں ، شہدا کی فیملیز ہماری ذمہ داری ہیں جن کا بھرپور خیال رکھا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن