مشعال ملک، فضل الرحمن، عبدالخبیر آزاد کا ساجد میر کے گھر جا کر اظہار تعزیت 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) چیئرمین پیس اینڈ کلچر اورکشمیری حریت پسند راہنما یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا مرکز اہل حدیث راوی روڈ کا دورہ، سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی وفات پر اظہار تعزیت اور میڈیا سے گفتگو، کہا کہ پروفیسر ساجد میر کی ناگہانی وفات پر دِلی رنج ہوا، ان کی دینی، علمی اور پارلیمانی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ میں دْکھ کی اِس گھڑی میں ان کے خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہوں۔ اللہ تعالٰی انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر و ہمت سے یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ پروفیسر ساجد میر کشمیر کاز پر ایک موثر آواز تھے جنہوں نے پارلیمنٹ، رابطہ عالم اسلامی سمیت دنیا کے ہر فورم پر مضبوط مقدمہ پیش کیا۔ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے واقعات دنیا بھر میں ہوتے ہیں لیکن پہلگام واقعہ میں مودی سرکار نے ایک ایسا رپیٹ بٹن آن کیا ہے علاوہ ازیں مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے مذہبی سیاسی و ملی رہنما، پروفیسر ساجد میر رحمۃ اللہ علیہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مولانا مفتی فتح محمد راشدی، حافظ محمد کاظم رضا نقوی، مفتی شفیق اعوان، عبدالرشید ترابی، حافظ عبدالغفور دیگر علماء، جماعتی قائدین اور دیگر جماعتی کارکنان و وابستگان موجود تھے۔ مولانا عبدالخبیر آزاد  نے مرکز اہلحدیث  لاہور میں مرکزی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر حافظ عبدالکریم سے خصوصی ملاقات کی۔ ڈاکٹر حافظ عبدالکریم اور دیگر ذمہ داران و وابستگانِ جماعت سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے  کہا کہ پروفیسر ساجد میرکی علمی، دینی، جماعتی اور سیاسی خدمات ہمیشہ تاریخ میں روشن رہیں گی۔ اْن کے انتقال سے جو علمی و فکری خلا پیدا ہوا ہے، وہ مدتوں پْر نہ ہو سکے گا۔  دریں اثناء   مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی لاہور میں اے پی سی بلارہی ہے ہمیں علم ہے لیکن ہم سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔خواجہ آصف کے بیان کا کیا مقصد تھا وہی بیان کرسکیں گے اس بیان کو کچھ مخالفین نے ہمارے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کی ہے۔ میں نہیں سمجھتا خواجہ آصف نے بری نیت سے کوئی بات کہی ہو۔بھارت نے سویلین کو قتل کرنے کا الزام پاکستان پر لگایا ہے اس الزام لگانے میں وہ خود مشکوک ہوگیا ہے، مشکوک ہونے پر ہندوستان کی جماعتیں تنقید کر رہی ہیں۔ پاکستان میں مکمل یکجہتی ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے لاہور میں پروفیسر ساجد میر کے بیٹے احمد ساجد میر،علامہ علی محمد تراب ،علامہ حافظ عبد الکریم ،پروفیسر عبد الرزاق ،ڈاکٹر عبد الغفور راشد اور دیگرسے اظہار تعزیت کیا۔ مولانا کے ہمراہ جے یوآئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان،حافظ نصیر احمد احرار،حافظ غضنفر عزیز، مفتی شمس الحق، طارق بلوچ اوردیگر بھی تھے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مرحوم ساجد میر کی پارلیمنٹ میں ان کی سیاسی وابستگی کچھ بھی ہولیکن دینی مسئلہ سامنے آتے ہی کسی کی پرواہ نہیں کرتے تھے۔

ای پیپر دی نیشن