واشنگٹن (این این آئی)امریکی اخبار نے اطلاع دی ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ شام کے لیے انسانی امداد پر پابندیوں میں نرمی کرنے اور دمشق میں نئی حکومت کے لیے دیگر امداد کو محدود کرنے والی پابندیوں کو ہٹائے بغیر بنیادی سامان کی ترسیل کو تیز کرنے کا اعلان کرے گی۔