ملک بھر میں مربوط کمپیوٹنگ نیٹ ورک ہب قائم کرنے چاہئیں :نذیر حسین

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان چائنا جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر نذیر حسین نے پاکستان کی صنعتی معیشت کو چینی ماڈل کے مطابق ڈیجیٹل اکانومی میں تبدیل کرنے کی تجویز دی ہے جو اس سلسلے میں بہترین عمل ثابت ہوا ہے۔ گزشتہ روز پی سی جے سی سی آئی کے اجلاس میں قومی معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن پر گفتگو کے دوران انہوں نے کہا ہمیں ملک بھر میں مربوط کمپیوٹنگ نیٹ ورک ہب قائم کرنے چاہئیں تاکہ ڈیجیٹل اکانومی کو فروغ دیا جا سکے۔

ای پیپر دی نیشن