لاہور(سپورٹس رپورٹر)چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو50رنز سے شکست دے کر چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں جگہ بنالی۔ یہ نیوزی لینڈ کا مجموعی طور پر تیسرا چیمپئنز ٹرافی فائنل ہے۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں کیویز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 6 وکٹوں پر 362 رنز بنائے۔ راچن رویندرا108 اور کین ولیمسن 102رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ ڈیرل مچل اور گلین فلپس نے 49، 49 رنز بنائے۔ ول ینگ 21‘ٹام لیتھم 4‘مائیکل بریسویل 16رنز بناسکے ۔ لونگی اینگیڈی نے 3، کاگیسو ربادا نے 2 جبکہ ویان ملڈر نے ایک وکٹ حاصل کی۔ ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی پہلی وکٹ 20 رنز پر گری جبکہ دوسری وکٹ پر کپتان ٹیمبا باووما اور ڈوسن کے مابین 105 رنز کی مارٹنرشپ بنی‘جیسے ہی 56 رنز بنانے والے باووما اور 69 رنز بنانے والے ڈوسن آؤٹ ہوئے تو جنوی افریقہ کی بیٹنگ لائی لڑکھڑا گئی۔ ڈیوڈ ملر نے جان لڑائی مگر ان کی سنچری رائیگاں گئی ۔ وہ 100رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے ۔ ریان ریکلٹن 17‘ایڈن مارکرم 31‘ہنرچ کلاسن تین ‘ویان مولڈر 8‘مارکو جانسن تین ‘کشیو مہاراج ایک ‘کاگیسو ربادا سولہ رنز بناسکے ۔ ٹیم نے 9وکٹوں پر312رنزبنائے ۔ مچل سینٹنر نے 3، میٹ ہینری اور گلین فلپس نے دو دو جبکہ مائیکل بریس ویل اور راچن رویندرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ راچن رویندار کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم فائنل میں بھارت کا مقابلہ 9مارچ کو دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کریگی ۔