لاہور (اپنے نامہ نگار سے) غیرملکی ماڈل ملزمہ ٹریسا کے خلاف منشیات سمگلنگ کیس کی سماعت کرنے والے نئے جج کی تعیناتی کر دی گئی۔ شہزاد رضا غیرملکی ماڈل کے خلاف منشیات کیس کی سماعت 8 جنوری سے کریں گے۔ ایڈیشنل سیشن جج شہزاد رضا کو ننکانہ سے لاہور ٹرانسفر کیا گیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے ججز کے تقرروتبادلے کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔