ر فیق حجاج کمیٹی پا کستان کا حج وعمرہ سے متعلق کتا بچے کا نیا ایڈیشن شا ئع ہو گیا

اسلام آباد ( میگزین رپورٹ ) عا زمین حج اور زائر ین عمرہ کی سہولت کیلئے ملک گیر شہر ت کی حا مل تنظیم ر فیق حجاج کمیٹی پا کستان کی طر ف سے حج وعمرہ کی با بت معلو ما تی کتا بچے کا نیا ایڈ یشن شائع ہو گیا۔صدر ر فیق حج کمیٹی پا کستان با بو عمران قر یشی کے مطا بق معلو مات افروز کتا بچے کی تد وین ،تر تیب،تا لیف اور در ستگی با نی کمیٹی با با ئے لبیک با بو شفقت قر یشی نے کی۔ 45برس قبل چھ ہزار سے کتا بچے کی اشاعت اور تقسیم کا آ غا ز ہوا،آ ج 31 ویںایڈ یشن کی  50ہزار سے تجاوز ہے،جو آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان،اسلام آباد،سمیت ملک بھر میں مقد س سفر پر جا نیوالے خو ش نصیبو ں میں تقسیم کیا جا رہا ہے، بنگلہ دیش،بر طا نیہ اور د یگر مما لک سے تار کین وطن آ سان طر یقہ حج و عمر ہ کیلئے ر فیق حجا ج کے مر تب کر دہ کتا بچہ سے استفادہ کر تے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن