اسلام آباد(خبرنگار)وزیراعظم کے کوآرڈنیٹربرائے وزارت قومی صحت ڈاکٹر مختاراحمدنے کہا ہے کہ ہرسال پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جاتا ہے وزیراعظم کوآرڈنیٹر برائے یوم یکجہتی کشمیر پاکستان کی حکومت اور عوام کے مربوط عزم کا آئینہ دارہے ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ان کے حق خود ارادیت کے حصول کیلئے مضبوطی سے کھڑے ہیں اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر مختار بھرتھ نے کہا کہ ہم کشمیری عوام کی جدو جہد اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کشمیر کے بہادر عوام نے بھارتی جارحیت ظلم وستم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے باوجود حق خود ارادیت کی جدوجہدکو جاری رکھا ہے انہیں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کیلیے اپنی زمہ داری کا احساس دلانا ہے پاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کیلئے اپنی اخلاقی سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا