کاہنہ : مہندی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ‘13سالہ لڑکا گولی لگنے سے زخمی ‘ملزم اسلحہ سمیت گرفتار

کاہنہ(نامہ نگار)کاہنہ کے علاقہ کشمیر پتی روڈ کے رہائشی وسیم کے بیٹے ابراہیم کی مہندی کا پروگرام چل رہا تھا‘گلی میں دولہا کے دوست حسیب نے خوشی کے موقع پر ہوائی فائرنگ شروع کردی ‘ گلی میں کھڑا13سالہ محمد مزمل جو مہندی کے تقریب دیکھنے کیلئے آیا تھا فائرنگ کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گیا‘زخمی کوجنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والے نوجوان حسیب کو اسلحہ سمیت گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔ زخمی بچے کے چچا محمد اکرم کی مدعیت میں اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن