سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے آئندہ انتخابات ستائیس اکتوبر کو ہوں گے۔ انتخابی گہما گہمی کا آغاز ہوگیا ۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات ستائیس اکتوبر کو منعقد ہوں گے۔ سپریم کورٹ بار کے تقریباً  دو ہزار ووٹرز نئے عہدیداران کا انتخاب کریں گے ۔ صدر کے عہدے پر عاصمہ جہانگیر اور احمد اویس میں کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے ۔ ان کے علاوہ لطیف کھوسہ گروپ اور مختلف سیاسی جماعتوں کے حمایت یافتہ امیدوار بھی مد مقابل ہیں ۔ عاصمہ جہانگیر نے لاہور ہائیکورٹ میں بار ایسوسی ایشن کے ارکان کے اعزاز میں ظہرانے سے اپنی انتخابی سرگرمیوں کا آغاز کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن