لاہور(نیوز رپورٹر)سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کی زیر صدارت مری میں انتظامی دفاتر کے قیام کیلئے ایم اجلاس ہوا۔ مری میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس ،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر، ڈی پی او آفس اور پولیس لائن تعمیر کی جائیں گی۔ ایس ایم بی آر نبیل جاوید نے مجوزہ اراضی کا نقشہ طلب کر لیا۔انہوں نے کہا تمام تر تعمیرات مری ماسٹر پلان کے تحت ہوں گی، انتظامی دفاتر کے قیام میں غیر ضروری تاخیر نہیں ہونے دی جائیگی۔