کراچی (نوائے وقت رپورٹ)ملک میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 1100روپے کمی سے 274400 روپے فی تولہ ہوگئی۔ پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت مزید 4 پیسے کم ہو گئی۔ڈالر 277 روپے ، 60 پیسے پر آ گیا۔