نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے ضلع بھر کے اسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق گراں فروشی کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی عوام کو معیاری اشیاء ضروریہ اور خوردونوش کی مقررہ قیمتوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اجلاس میں تمام اسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو حتمی وارننگ جاری کی گئی جبکہ آئندہ ناقص کارکردگی پر محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز سمیت تمام اسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی۔