لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کا دورہ نیوزی لینڈ، قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر عاقب جاوید ٹیم کا اعلان کرینگے۔ ذرائع کے مطابق وائٹ بال سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان ایک، 2 روز میں کئے جانے کا امکان ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر عاقب جاوید دیگر سلیکٹرز کے ہمراہ پریس کانفرنس کے ذریعے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کرینگے۔ نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کا آغاز 16 مارچ سے ہو گا۔ قومی کرکٹ ٹیم 12 مارچ کو نیوزی لینڈ کیلئے روانہ ہو گی۔