گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ترقیاتی وژن کے تحت 8 ارب 93 کروڑ کی لاگت سے 70 کلومیٹر طویل گوجرانوالہ، حافظ آباد سڑک کو کارپٹیٹد اور دو رویہ بنانے کے منصوبے پر کام کا آغاز ہو گیا ہے، حکومت پنجاب نے رواں مالی سال میں اس اہم عوامی، فلاحی منصوبہ پر تیز رفتاری سے ترقیاتی کاموں کو یقینی بنانے کے لیے 5 ارب کے خطیر فنڈز بھی مختص کر دئیے ہیںعالم چوک گوجرانوالہ سے لیکر کوٹ سرور انٹر چینج موٹر وے ایم 2 تک 70 کلومیٹر اس سڑک کی کارپٹیٹنگ اور دو رویہ تعمیر دیرینہ عوامی مطالبہ تھا جس کی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے منظوری دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ گوجرانوالہ اور حافظ آباد کے عوام کو جدید سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن ذوالفقار احمد گھمن خصوصی طور پر اس اہم منصوبے کی نگرانی کر رہے ہیں ، اس سڑک کی تعمیر سے گوجرانوالہ سے موٹر وے ایم 2 تک رسائی میں بڑی بہتری آئے گی۔