منشیات سمگلنگ: غیرملکی ماڈل ٹریسا جج کے رخصت پر ہونے کا سن کر رونے لگی

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) غیر ملکی ماڈل ملزمہ ٹریسا کے مقدمے کی سماعت 6 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔ ٹریسا کو عدالت میں پیش کیا گیا اور جج کے رخصت پر ہونے کا سن کر ملزمہ نے رونا شروع کر دیا۔ ملزمہ نے کہا کہ ایک ایک دن اس کے لئے ایک ایک برس بنتا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ مقامی ایڈیشنل اینڈ سیشن جج کی عدالت نے منشیات سمگلنگ کیس کی سماعت کرتے ہوئے پولیس کی جانب سے عدالت میں پیش کئے گئے مقدمہ کے ترمیمی چالان کو واپس کر دیا اور اسے عدالت کی کارروائی کا حصہ بنانے سے انکار کر دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن