ڈی سی نے لاہور شہر میں ساتویں زراعت شماری کا افتتاح کر دیا 

لاہور(خبرنگار،کامرس رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے لاہور شہر میں ساتویں زراعت شماری کا افتتاح کر دیا۔ پاکستان کی ساتویں زراعت شماری کے فیلڈ آپریشن کا آغاز ہو گیا۔ ساتویں زراعت شماری 10 فروری 2025 تک جاری رہے گی۔ ڈی سی لاہور نے کہا فیلڈ آپریشن میں بشمول بڑے زمیندار اور بڑے مال مویشی رکھنے والے بھی اس زراعت شماری میں مکمل طور پر شمار ہیں۔ ابتدائی طور پر 311 ماسٹر ٹرینر کو اسلام آباد اور دوسرے مرحلے میں ضلعی سطح پر 6500 زراعت شماری کے علاوہ ازیں 1368 سپروائزر کو ٹریننگ دی گئی ہے۔ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا ،ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ اور نائب صدر وریجنل چیئرمین ذکی اعجاز نے ارشد انصاری کو پریس کلب کے صدر کی حیثیت سے 13ویں مرتبہ منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن