وفاق اور پنجاب میں آئی پی پی (ن) لیگ کی اتحادی ہے:خالد محمود

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری و سابق صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے کہا ہے کہ وفاق اور پنجاب میں آئی پی پی (ن) لیگ کی اتحادی ہے اور حکومتی اقدامات کی تکمیل میں بھرپور ساتھ دے رہی ہے پاکستان کو درپیش مسائل و مشکلات سے نجات دلانا پارٹی قیادت کی اولین ترجیح ہے جس کی انجام دہی کیلئے ترجیحی جدوجہد جاری ہے عوامی فلاح و بہبود کیلئے آئی پی پی کا عوام دوست منشور نہایت سود مند ہے جس کی تکمیل سے عوامی خوشحالی سمیت ملکی مفاد ات کے تحفظ اور ملکی ترقی کا عمل پروان چڑھے گا پارٹی کے اس انقلابی منشور کی تکمیل کیلئے پارٹی قائدین متحرک کردار ادا کررہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن