لاہور (خصوصی نامہ نگار)جے یو آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے 77 کلب ایبٹ روڈ گراؤنڈ میں عید کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے کہا کہ پوری دنیا میں مسلمان سب سے زیادہ مظلوم ہیں‘ غزہ میں بچوں اور عورتوں بوڑھوں کی لاشیں پڑی ہیں لیکن کوئی ظالم اسرائیل کوروکنے کیلئے تیار نہیں۔ یو این او تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے اور امریکہ اور عالمی ادارے ان کی پشت پناہی میں مصروف ہیں۔ ان حالات میں عالم اسلام کا کردار انتہائی افسوس ناک ہے۔ مولانا امجد خان نے کہا حالات کا تقاضا ہے کہ او آئی سی کاہنگامی اجلاس بلا کر فوری انقلابی اقدامات کیے جائیں تاکہ اسرائیل کی دہشت گردی کو روکا جا سکے۔ انہوں نے کہا ہمارا ایمان ہے کہ ایک دن ظلم کی آخر انتہا ہوگی اور مظلوم کو کامیابی ملے۔