لاہور+قصور (خصوصی نامہ نگار+نامہ نگار) عظیم روحانی شخصیت اور تحریک پاکستان میں قائداعظم محمدعلی جناحؒ کے شانہ بشانہ چلنے والی بزرگ ہستی حضرت امیر ملت پیر سید جماعت علی شاہ محدث علی پوریؒ کے سالانہ عرس مبارک کی تقریبات آج سے آستانہ عالیہ حضرت امیر ملت علی پور سیداں شریف میں شروع ہو رہی ہیں جن کا افتتاح آپ کے پانچویں سجادہ نشین پیر سید منور حسین شاہ جماعتی مزار شریف پر حاضری سے کریں گے۔ عرس تقریبات میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے مریدین اور عقیدت مندان شرکت کرینگے۔ عرس تقریبات 4 مئی تک جاری رہیں گی۔