انشاءاللہ پنجاب دیگر صوبوں کے لیے بڑے بھائی کا کردار ادا کرتا رہے گا:مریم نواز

لاہور:  گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے اپنے دورہ لاہور کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کی۔گورنرغلام علی نے مریم نواز کو بطور پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران دونوں صوبوں کے مابین تعاون میں مزید اضافے اور مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی گئی، ملاقات میں ملکی صنعت و انڈسٹری کو درپیش مشکلات پر بھی گفتگو کی گئی۔اس موقع پر گورنر غلام علی نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز  کی عوام کی خدمت کے لیے لگن قابل تحسین ہے۔مریم نواز  نے کہا کہ انشاءاللہ پنجاب دیگر صوبوں کے لیے بڑے بھائی کا کردار ادا کرتا رہے گا. دیگر اکائیوں سے مل کر کام پاکستان کو مشکلات کے بھنور سے نکالیں گے۔

ای پیپر دی نیشن