سی سی پی او کا دورہ قذافی سٹیڈیم ‘سکیورٹی انتظامات کا جائزہ 

لاہور(نامہ نگار)سی سی پی اولاہور بلال صدیق کمیانہ نے گزشتہ روز قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا۔انہوں نے آسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان کھیلے جانے والے چمپئینر ٹرافی میچ کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوںنے آئی سی سی سکیورٹی ہیڈ ڈیوڈ ماسکر سے سکیورٹی امور پرتبادلہ خیال کیا۔ایس پی سکیورٹی عبدالوہاب نے سی سی پی او لاہور کو سکیورٹی امور بارے بریفنگ کیا۔بلال صدیق کمیانہ نے آسٹریلیا اور افغانستان کے مابین کھیلے جانے والے میچ کے سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا اور سکیورٹی پر تعینات عملے کو ضروری ہدایات دیں۔

ای پیپر دی نیشن