کراچی (کامرس رپورٹر) سونا تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔ 2900 روپے کا اضافہ کے بعد ایک تولہ سونا 2لاکھ 87ہزار 900 روپے کا ہو گیا۔ دس گرام سونا 2486 روپے کے اضافے سے 2لاکھ 46ہزار 828 روپے کا ہو گیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں 29 ڈالر مہنگا ہو کر 2784 ڈالر پر جا پہنچا۔ انٹربنک میں امریکی ڈالر 5 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 277.79 روپے کا ہو گیا۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 6 پیسے کے اضافے سے 278.72 روپے ہو گئی۔