عید ہمدردی، بھائی چارے، رنجشیں بھلا کر اکٹھا ہونے کا نام ہے:جاوید قصوری 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی وسطی محمد جاوید قصوری نے پوری قوم اور امت مسلمہ کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا عید، ہمدردی، بھائی چارے، سخاوت اور معاشرے میں امن و خوشحالی کیلئے اپنی رنجشیں بھلا کر اکٹھا ہونے کا نام ہے۔ عید الفطر کے اس پر مسرت موقع پر میں پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ عید الفطر ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ جوڑنے اور خوشیوں کو بانٹنے کا درس دیتی ہے ۔ملک اس وقت جس سیاسی و معاشی بحران، افراتفری و انتشار کی کیفیت سے گزر رہا ہے اس نے ہر شخص کو پریشان اور فکرمند کر رکھا ہے۔ قوم سے اپیل ہے کہ مہنگائی اور ملکی معاشی حالات کے پیشِ نظر صاحبِ ثروت لوگ اپنے اردگرد موجودمعاشی طور پر کمزورلوگوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کریں۔ عید امت محمدؐ  کو رمضان المبارک کی برکتوں اور عظمتوں کے طفیل عطاکیا گیا جس میں بندہ رمضان کے تقاضوں کو فرمان خداوندی کے مطابق گزارتاہے۔ راتوں کو جاگتاہے۔ رب کے سامنے عاجزی اور انکساری کا مظاہرہ کرتاہے۔ پل بھر کیلئے بھی رب کی نافرمانی گوارا نہیں کرتاہے، ایسے ہی بندو ں کیلئے اللہ بطور انعام عید کاتحفہ عطافرمایا ہے۔عید کی اصل خوشی انہی لوگوں کیلئے ہے۔

ای پیپر دی نیشن