برائٹ انٹرنیشنل کالج کا ورلڈ نرسنگ ڈے‘ساجدہ فاروق تارڑ کوتاج پہنایا گیا

لاہور (نیوز رپورٹر) برائٹ انٹرنیشنل کالج الائیڈ ہیلتھ نرسنگ کالج فیڈریشن کے زیرِ اہتمام ورلڈ نرسنگ ڈے اور افواج پاکستان کے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے تقریب منعقد ہوئی۔ نرسنگ شعبے سے وابستہ افراد، طالبات، اساتذہ ودیگرنے شرکت کی۔مہمانِ خصوصی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کی والدہ ساجدہ فاروق تارڑکو پاک بھارت کشیدگی کے دوران بین الاقوامی میڈیا پر پاکستان کا مؤقف  دلیرانہ انداز میں پیش کرنے پرخراج تحسین پیش کیا گیا اور انکی  "تاج پوشی" کی گئی۔تقریب میں رکن پنجاب اسمبلی بی بی وڈیری، ڈاکٹر ثانیہ کھیڑا، رابعہ افضل، عطیہ قریشی، خالد منہاس اور محمود دھوتڑ سمیت مختلف معزز مہمان شریک ہوئے۔ساجدہ فاروق تارڑ نے کہا  ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے‘ؒ سپہ سالار نے آپریشن"بنیانِ مرصوص" لانچ کرکے بھارتی عزائم خاک میں ملادیئے۔ تقریب میں مختلف پرفارمنسز، ملی نغمے اور تقاریر بھی پیش کی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن