کابل (اے پی پی) افغانستان میں دو مختلف واقعات میں 6عسکریت ہلاک ہوگئے ہیں۔چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع کے حکام نے کہا کہ ناوا ضلع میں افغان فضائیہ کی فضائی کارروائی کے دوران جنوبی صوبہ ہلمند میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے بعددیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد (آئی ای ڈی) بنانے والے 5 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 66 آئی ای ڈی ، بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور ایک گاڑی تباہ کر دی گئی ہے۔ افغان وزارت دفاع نیایک بیان میں اس واقعے کی تصدیق کر دی ہے جبکہ عسکریت پسند گروپوں کی جانب سے کسی قسم کی تصدیق یا تردید کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔دوسری جانب افغانستان کی مشرقی صوبہ ننگرہار میں افغان نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی (این ڈی ایس) کی سپیشل فورسز نے صوبائی دارالحکومت جلال آباد شہر کے پولیس ڈسٹرکٹ 8 میں ایک کارروائی کے دوران اسلامک سٹیٹ (آئی ایس) کے حامی بم بنانے والے ماہر عسکریت پسند کوپولیس نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔ ملک کی قومی انٹلیجنس ایجنسی ، این ڈی ایس نے اتوار کو جاری بیان میں عسکریت پسند کی ہلاکت کی تصدیق کی۔