پاکستان میں اتحاد و یگانگت کی نئی مثال سامنے آئی ہے: چوہدری شبیر

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پی ٹی آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری شبیر گادی ایڈووکیٹ اور تحصیل صدر چوہدری جنید اکرم گجر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بین المذاہب ہم آہنگی کو بھارت میں خطرات کا شکار کرنیوالی مودی حکومت اب گھٹنوں پر آچکی ہے پاکستان سے شکست کی ذلت اٹھانے کے بعد سے بھارتی عوام مودی کی جارحانہ سوچ پر تنقید کر رہی ہے اور پاکستان میں اتحاد و یگانگت کی نئی مثال سامنے آئی ہے پوری قوم نے متحد ہو کر ازلی دشمن بھارت کی جارحیت کے جواب میں پاک فوج کا بھرپور ساتھ دیا اور فتح کا جشن منا کر پوری دنیا پر واضح کیا کہ پاکستان کا ہر شہری وطن عزیز کے دفاع کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے جذبہ سے سرشار ہے، ملک میں اب قومی اتحاد کو قائم رکھنے کے ساتھ ساتھ سیاسی استحکام کو بھی فروغ دینا ہو گا ۔

ای پیپر دی نیشن