قصور(نامہ نگار) پولیس تھانہ کوٹ رادھاکشن نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل اور ایک کو زخمی کرنے والے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ جنید علی نے پولیس تھانہ کوٹ رادھاکشن میں مقدمہ درج کروایا کہ رکھ راول جنگھڑ میں ملزمان حامد رضا وغیرہ نے فائرنگ کرکے میرے والد کو قتل کردیا تھا۔ جبکہ ملزم مدثر نے سلمان کو زخمی کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔