قصور: نیابل دینے سے انکارپر وکلاکا ایس ڈی او لیسکو پر تشدد

قصور(نمائندہ نوائے وقت)نیاز نگر کے علاقے میں نیابل دینے سے انکاری پر وکلاء طیش میں آگئے، ایس ڈی او لیسکو کو تشدد کا نشانا بنا ڈالااور موقع سے فرار ہوگئے۔قصور نیاز نگر کے علاقے میں وکلاء کا عدالتی احکامات کی حکم عدولی اور بل درستگی نا کرنے پر ایس ڈی او کو دھو ڈالا اور کپڑے بھی پھاڑ دئیے۔شبیر ایڈووکیٹ نے دیگر ساتھیوں کیساتھ ملکر ایس ڈی او نیاز نگر محمد جمیل کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ وکلا بل پر عدالتی آرڈر لیکر اس کو درج کرانے آئے تھے۔ایس ڈی او نے سٹے آرڈر درج کرنے اور نیا بل بناکر دینے سے انکار کردیا جس پر وکلاء نے لیسکو آفیسر کو تشدد کا نشانہ بنادیا۔ ایس ڈی او محمود جمیل نے اندراج مقدمہ کے لیے مقامی تھانے میں درخواست دے دی۔

ای پیپر دی نیشن