شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)استحکام پاکستان پارٹی کے ضلعی رہنما ڈاکٹر مشتاق ہمایوں نے کہا ہے کہ افواج پاکستان ہماری سرحدوں کی محافظ ہیں اور پچیس کروڑ پاکستانی عوام اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ایل او سی پر بسنے والے عوام فرنٹ لائن کے مجاہد ہیں جو افواج پاکستان کے ساتھ مل کر ملک کا دفاع کرتے ہیںان کی قربانیوں کاپاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت اور عوام نے ہمیشہ اعتراف کیا ہے، افواج پاکستان نے دنیا بھر میں پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا جنرل عاصم منیر جیسے دلیر سپہ سالار کو پوری پاکستانی قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے پوری پاکستانی قوم اپنی افواج کی پشت پر کھڑی ہے بھارتی جارحیت اور پاک فوج کی جوابی کارروائی کے دوران جنرل عاصم منیر نے بہترین کپتان کا کردار ادا کیا۔