روجھان‘ کوٹ چھٹہ (خبر نگار/ کورٹ رپورٹر/ نمائندہ نوائے وقت) امداد نہ ملنے پر سینکڑوں سیلاب متاثرین کا احتجاج پٹواری سیلاب متاثرین کی لسٹیں بنا کر من پسند افراد کو امدادی سامان فراہم کررہے ہیں تفصیل کے مطابق مسلسل بارشوں کے باعث کوہ سلیمان سے نکلنے والی رود کوہی سیلابی ریلوں سے متاثرہ سیلاب متاثرین نے ٹینٹ راشن اور دیگر امدادی سامان نہ ملنے پر نیشنل تحصیل پریس کلب چوک میں شدید احتجاج کیا اس موقع پر پی ٹی آئی راہنما غوث بخش مزاری ایوب بلوچ سمیت دیگر افراد کا کہنا تھا کہ علاقہ پٹواری سیلاب متاثرین کی لسٹیں بنا لیتے ہیں اور امدادی سامان من پسند افراد میں تقسیم کررہے ہیں۔دوسری طرف کو ٹ چھٹہ سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق سیلابی ریلوں کی تباہی سے ایک ہی خاندان کے 30افراد بے گھر۔ مسلسل تین روز پانی میں پھنسے رہے کوئی مد د کے لیے نہیں آیا ۔ متاثرہ خاندان کی 50ایکڑ پر کھڑی کپا س کی فصل زیر آب سمیت دیگر 2کروڑ سے زائد مالیت کا نقصان ۔ مکانا ت منہدم کوئی سیاسی نمائندہ نہ حکومتی نمائندہ اس وقت تک نہیں پہنچے ۔ متاثرہ خاند ان اپنی جانیں بچا کر فاضل پور سے کو ٹ چھٹہ میں رشتہ داروں کے ہاں رہائش پذیر ۔ سربراہ اللہ ڈیوایا لاشاری ‘ لعل خان لاشاری ‘ محمد اقبال‘ ریاض احمد ‘بلال احمد ۔ جعفر حسین‘ غلام یٰسین ‘مرید حسین وغیرہ نقل مکانی کر کے کو ٹ چھٹہ کے نواحی قصبہ چاہ بھورے شاہ والا میں اپنے رشتہ داروں صادق حسین لاشاری‘ عابد حسین لاشاری کے ہمراہ متاثرین نے شدیداحتجاج کر تے ہوئے کہا کہ قدرتی آفات اللہ تعالیٰ کی طرف سے آزمائش ہے لیکن اس مشکل گھڑی میں سیاسی نمائندوں اور حکومتی نمائندہ نہیں آیا۔