بھارتی باکسر کوہرانے والے عثمان وزیر کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

لاہور(سپورٹس رپورٹر)تھائی لینڈ کے شہربنکاک میں 16 ویں پروفیشنل فائٹ میں بھارتی حریف کو بدترین شکست دے کر ناقابل شکست رہنے والے عالمی یوتھ چیمپئن عثمان وزیر کامیابی حاصل کرنے کے بعد واپس وطن پہنچ گئے اور کراچی ایئرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ عالمی یوتھ چیمپیئن عثمان وزیر کی آمد پر کراچی ایئرپورٹ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا جہاں رکن قومی اسمبلی اسد عالم نیازی، رکن سندھ اسمبلی آصف موسیٰ، چنیسر ٹاؤن کراچی کے چیئرمین فرحان غنی اور دیگر نے پھولوں کا ہار پہنا کر استقبال کیا۔عثمان وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی باکسر کو ہرا کر پاکستان واپس آیاہوں، بہت خوشی ہے کہ ایک بار پھر کامیابی ملی ہے، مداحوں اور چاہنے والوں کی بھرپور سپورٹ اور تعاون کی وجہ سے کامیابی سے ہمکنار ہوا۔

ای پیپر دی نیشن