انصاف کی بروقت فراہمی ہماری اخلاقی ذمہ داری ، اصلاحات میں تمام اداروں کی شرکت قابل تحسین: چیف جسٹس

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس  یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ انصاف کی بروقت فراہمی ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے۔ چیف جسٹس  یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم کورٹ میں چوتھا انٹریکٹو سیشن ہوا۔ سیشن میں عدالتی اصلاحات، شفافیت اور ڈیجیٹائزیشن پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ سپریم کورٹ کے عوامی پورٹل اور ریئل ٹائم کیس ٹریکنگ سسٹم پرِ غور ہوا جبکہ سپریم کورٹ میں شفافیت، جوابدہی اور جدید عدالتی نظام پر زور، عدالتی اصلاحات میں تمام اداروں کی شرکت کو قابل تحسین قرار دیا گیا۔ چیف جسٹس  نے کہا کہ  ای فائلنگ سسٹم سے مقدمات کے انتظام میں بہتری آئی، انصاف کی بروقت فراہمی ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے۔

ای پیپر دی نیشن