پولیس خدمت مراکز:رواں سال 12لاکھ سے زائد شہریوں کیلئے سروسز 

لاہور(نامہ نگار) رواں سال اب تک 12 لاکھ 2 ہزار سے زائد شہریوں نے خدمت مراکز سے پولیسنگ سروسز حاصل کیں۔ 5 لاکھ 77 ہزار سے زائد شہریوں نے جنرل پولیس ویریفیکیشن کروائی2 لاکھ 83 ہزار سے زائد شہریوں نے پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کئے۔ایک لاکھ 39 ہزار سے زائد شہریوں نے کرایہ داری اندراج کروایا۔ 50 ہزار سے زائد شہریوں نے میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس حاصل کئے۔ 44 ہزار سے زائد افراد کو قانونی و سماجی تحفظ فراہم کیا گیا۔ 14 ہزار زائد شہریوں نے وہیکلز ویریفکیشن کروائی۔ 29 ہزار سے زائد شہریوں نے دستاویزات کی اندراج گمشدگی اور 1581  نے جرائم رپورٹ کی رجسٹریشن کروائی۔ 55 ہزار شہریوں نے ایف آئی آر کی نقول حاصل کی اور 11 ویمن وائیلنس رپورٹس درج ہوئیں۔5846 شہریوں نے امپلائیز رجسٹریشن کروائی۔ 1212 شہریوں نے نجی ملازمت کیلئے پولیس ویریفکیشن کروائی۔

ای پیپر دی نیشن