لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان انڈسٹریل سیونگ مشین امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین محمد یاسین نے کہا برآمدات بڑھانے اور بیرونی سرمایہ کاری پاکستان لانے کیلئے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور سفارتی مشنز میں تعینات کمرشل اتاشیوں کے حوالے سے سٹرکچر ل ریفارمز نا گزیر ہیںاور اس کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز سے تجاویز طلب کی جائیں۔ حکومت بیرون ممالک سفارتخانوں میں تعینات ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ آفیسرز کو پاکستان میں سرمایہ کاری لانے کیلئے باضابطہ اہداف سونپے اور ان کی کارکردگی کا آڈٹ کرنے کی پالیسی مرتب کی جائے۔