راولپنڈی میں 2 بڑے پولیس ویلفیئر پراجیکٹس کا آغازکردیا گیا

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی میں 2 بڑے پولیس ویلفیئر پراجیکٹس کا آغاز،سی پی او سید خالد ہمدانی نے پولیس ویلفیئر فلنگ سٹیشن فوارہ چوک کا افتتاح کردیا، سی پی او سید خالد ہمدانی نے پولیس ویلفیئر کمپلیکس کا سنگ بنیاد بھی رکھا،ایس ایس پی آپریشنز، ایس پیز، سینئر پولیس افسران، انجمن تاجران و شیل پاکستان کے عہدیداران بھی موجود تھے، سی پی او نے کہا کہ یہ ایک بڑی اور اہم کامیابی ہے، آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق فورس کی ویلفیئر کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جارہے ہیںراولپنڈی میں گزشتہ کئی دہائیوں سے اس سطح کے ویلفیئر پراجیکٹ نہیں بن سکے تھے، میں اپنی تمام ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، مزید ویلفیئر براجیکٹس پر بھی کام کیا جارہا ہے،  صدر انجمن تاجران شاہد غفور پراچہ نے کہا کہ راجہ بازار کے علاقہ میں کوئی پٹرول پمپ نہیں تھا، اس منصوبے سے نا صرف فورس بلکہ شہریوں کی بھی ویلفئیر ہو گی۔ راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے سہیل الطاف نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ یہ پراجیکٹ پولیس افسران اور شہدا کی فیملیز کی ویلفیئر کے لیے ہے، عہدیداران شیل پاکستان نے کہا کہ سی پی او راولپنڈی اور تمام فورس مبارکباد کی مستحق ہے آپکی کوششوں اور محنت سے یہ منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچا،  شیل پاکستان کی جانب سے سی پی او راولپنڈی کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی جبکہ سی پی او راولپنڈی کی جانب سے شیل پاکستان کے عہدیداران، سی ای او پولیس ویلفئیر فلنگ سٹیشن اور پولیس افسران کو اعزازی شیلڈز دی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن