فتح جنگ (نامہ نگار)فتح جنگ شہر میں ایک گرلز کالج، چھ پرائمری سکول، دو گرلز ایلمنٹری سکول ،چار گرلز ہائی سکول جس میں شہر اور تحصیل بھر کے دیہات کی لڑکیاں حصول تعلیم کی غرض سے آتی ہیں صبح سکول ٹائم اور دن چھٹی کے وقت اوباش لڑکے لڑکیوں کو تنگ کرتے ہیں لڑکیوں اور خواتین اساتذہ سے پرس قمیتی موبائل فون،نقدی،جیولری چھینے جیسے واقعات ہوچکے ہیں پولیس گشت کی اشد ضرورت ہے فتح جنگ شہر میں جگہ جگہ غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈے قائم ہیں فتح جنگ بین الصوبائی شاہراہ مین چوک پر ہر وقت ٹریفک جام رہتی ہے کھوڑ روڈ،کو ہاٹ روڈ،اٹک روڈ،راولپنڈی روڈ پر جگہ جگہ غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈے غیر قانونی پارکنگ بے ہنگم ٹریفک نے عوام کا جینا محال کیاہوا ہے میونسل کمیٹی فتح جنگ کی بس اڈہ کی بہت خوبصورت عمارت موجود ہے جس میں میں سواریوں کے بیٹھنے کیلئے بینچ،کرسیاں، پانی، کھانے پینے کی اشیا واش روم بجلی سوئی گیس سمیت تمام سہولیات موجود ہیں غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈوں کو ختم کرکے میونسپل کمیٹی کے نیو بس سٹینڈ میں تمام اڈے شفٹ کئے جائیں۔