ملک کی تعمیر وترقی وقت کی اہم ضرورت ہے،ملک عابد داؤد 

 کھنڈہ (نامہ نگار) سابق چیئرمین بلدیہ ملک عابد داؤد نے کہا ہے کہ ملک کی تعمیر وترقی وقت کی اہم ضرورت ہے باہمی نفرتوں کے خا تمے سے ہی فلاحی معا  شر ے کی تشکیل ممکن ہے وطن عزیز پاکستان ہمارے ابااجداد نے لازوال قربانیوں کے بعد حاصل کیا تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ دل و جان سے وطن کی ترقی کے لیے محنت کریں،،نوائے وقت ،، سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جذبہ حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہوکر شبانہ روزمحنت سے ہی اقوام عالم میں پاکستان کا نام روشن کیاجاسکتا ہے وطن عزیز سے محبت کا تقاضہ ہے کہ سبزہلالی پرچم کی سربلندی کیلیے بھرپور محنت کی جائے اور اقوام عالم میں اسکے وقار میں اضافہ کرنے کے لیے ہر شعبہ میں نمایاں خدمات سرانجام دی جائیں سیاسی و جمہوری اقدار کا کلیدی تقاضہ ملکی تعمیر و ترقی میں ہر ممکن کردار اداکرنا ہے ملک کی تعمیر و ترقی ،قومی یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کو پیار و محبت کا درس دینا چاہیے اگر آج ہمیں ایک آذاد اسلامی ریاست پاکستان حاصل نہ ہوتا تو ہمیں ہندں کی غلامی لاحق ہوتی ہمیں اکابرین تحریک آزادی کی جدوجہد کو سامنے رکھتے ہوئے پاکستان کے استحکام وترقی کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا مصمم عہد کرنا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن