مسلم لیگ ن سعودی عرب کے عہدیداران کی جانب سے لاہورکے مقامی ہوٹل میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزراء سمیت ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور دیگر اہم شخصیات سمیت مختلف ممالک سے آئے ہوئے لیگی عہدیداروں نیبھر پور شرکت کی اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیز اپنے ملک کی خدمت کا فریضہ ادا کرتے رہیں گے۔
مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد کی جانب سے لاہور میں منعقدہ تقریب میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف خان پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے وائس چیرمین بیرسٹر امجد ملک صاحب ملتان سے سابق ایم این اے شیخ طاہر رشید صاحب اور دیگر اراکین قومی و صوبائی اسمبلی شریک ہوئے اس موقع پر شیخ سعید احمد کا کہنا تھا کہ پروگرام میری طرف سے نہیں بلکہ میرے تمام کارکنوں کی جانب سے ہے جو سعودی عرب ہمارے ساتھ ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا وقار اور فخر ہے اور پاکستان ہماری شناخت ہے جس کی خدمت کے لیے پوری دنیا میں مقیم اوورسیز پاکستانیز ملک و قوم کی خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں اور ہم وزیراعظم شہبازشریف اور آرمی چیف سید عاصم منیر کے مشکور ہیں جنہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کیا ہے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے وائس چیرمین بیرسٹر امجد ملک کا کہنا تھا کہ ریاست ماں کا کردار ادا کر رہی ہے جہاں ملک کے اندر درپیش چیلنجز کا خاتمہ کیا جا رہا ہے وہیں بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو عزت اور وقار کے ساتھ ان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے پالیسیوں کا انعقاد کرکے انہیں ریلیف دیا جا رہا ہے تقریب سے مسلم لیگ ن سعودی عرب کے عہدیداران عدنان اقبال بٹ،محمود الحق ڈوگر? ملک رضوان ،چوہدری سجاد علی سمیت دنیا بھر سے آئے لیگی عہدیداروں نے بھی خطاب کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ اوورسیز پاکستانیز حکومت اور افواج پاکستان کا ہراول دستہ ہیں اور ملک و قوم کی ماضی کی نسبت مستقبل میں مزید بڑھ چڑھ کر خدمت کا فریضہ انجام دیا جائے گا۔ اس موقع پر بریسٹر امجد ملک نے کہا کہ ہمیں تعمیری سوچ رکھنی چاھیئے ہم سب ملک کر مل کر قوم وملک کی خدمت کرنی چاہیے آپس کے اختلافات میں پڑے ھمارا آگے نکلنے کا مقصد پیچھے رھے جائے گا ہمیں یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ ملک نے ہمیں کیا دیا ہے بلکہ یہ سوچیں کہ ہم نے ملک کو کیا دیا ہے ہم سب نے مل کر قوم اور ملک کو آگے لے جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں انہیں کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو۔ ان کیلیے 24 گھنٹے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔انہوں نے کہا انقریب پنجاب میں اوور سیز کنونشن منعقد کیا جائے گا جس میں زیادہ تر سعودی عرب کی نمائندگی رکھی جائے گی۔ اس تقریب میں ملک رضوان ممتاز احمد بڈانی ریان خان اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔