اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پیف انتطامیہ اور پیف پارٹنرز کے نمائندوں نے منگل کو سینیٹر سیف اللہ خان نیازی سے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں پیف کی طرف سے ڈائریکٹر( فنانس، ایچ آر اینڈ ایڈمن) زبید الحسن ، ڈائریکٹر( مانیٹرنگ) ایاز احمد عرفی، ریجنل ڈائریکٹر(راولپنڈی) نوید عباس اور اسسٹنٹ دائریکٹر(ایم ڈی کوآرڈینیشن سیل )جنید حمیدنے پیف کی نمائندگی کی جبکہ پیف پارٹنرز کی طرف سے امان اللہ خان نیازی اور دیگر سربراہان شریک ہوئے پیف کی طرف سے نمائندگی کرتے ہوئے ڈائریکٹر( فنانس، ایچ آر اینڈ ایڈمن) نے بتایا کہ پیف پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا بہترین ماڈل ہے جو خاص طور پر پنجاب کے غریب اور مستحق طبقے تک معیاری تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے پیف 25لاکھ بچوں کو انتہائی کم بجٹ میںنہ صرف مفت اور معیاری تعلیم مہیا کر رہا ہے بلکہ پارٹنر سکولوں میںپڑھنے والے بچوں کو درسی کتب بھی پیف کی طرف سے مفت فراہم کی جاتی ہیں،اس موقع پر سینیٹر سیف اللہ سرور خان نیازی نے پیف انتظامیہ اور پیف پارٹنرز سے پیف کے تعلیمی ماڈل کے حوالے سے مختلف سوالات پوچھے اور پیف کی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا۔