تتلے عالی (نامہ نگار) زہریلے دہی بھلے کھانے سے 2بہن بھائی جاں بحق ہو گئے۔ جبکہ 2 بھائی زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔ نواحی گاؤں چڈیالہ خورد میں 7 سالہ داؤد اور 20 سالہ میرب،18 سالہ احمد اور 10 سالہ ابراہیم نے گاؤں میں ایک ریڑھی بان سے دہی بھلے کھائے کچھ دیر بعد چاروں کی حالت غیر ہوگئی جن میں میرب اور داؤد جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ دیگر دو بھائی 18 سالہ احمد اور 10 سالہ ابراہیم کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی نازک حالت بتائی جا رہی ہے۔