کراچی،جدہ (این این آئی)کراچی کے عمرہ مسافر کی طبیعت خراب ہونے کے باعث نجی ایئر لائن کی پرواز کو واپس جدہ اتارا گیا۔پرواز پی اے 171 جدہ سے کراچی کے لیے روانہ ہوئی تو مسافر فدا حسین کی طبیعت خراب ہو گئی۔روانگی کے 1 گھنٹہ 20 منٹ بعد پرواز نے واپس جدہ میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی۔