لاہور(نامہ نگار)لٹن روڈ پولیس نے شراب کے نشے میں دھت ہو کر ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتارکرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق لٹن روڈ پولیس نے ریسکیو 15 کی کال پر کارروائی کرتے ہوئے شرب کے نشے میں دھت ہو کر ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم اسلم کو موقع سے گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک پسٹل،ایک بندوق اور گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیاہے۔