لاہور(خصوصی نامہ نگار)پاکستان ملی لیبر فیڈریشن کے صدر میاں غلام مصطفی رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مہنگائی کی لہر کی شدید مذمت کی ہے اور کہا رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ محنت کش طبقے کیلئے ناقابل برداشت بوجھ بن چکا ہے۔ انتظامیہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کروانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے جبکہ منافع خور دکانداروں نے قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کرکے غریب عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔