اعصام الحق قریشی‘ عقیل خان کی جوڑی نے ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ 45پلس ڈبلز گولڈمیڈ ل جیت لیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کی لیجنڈری ٹینس جوڑی اعصام الحق قریشی اور عقیل خان نے ترکیہ کے شہر مناوگت میں آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ میں مینز 45 ڈبلز کیٹیگری میں گولڈ میڈل حاصل کرکے تاریخ رقم کردی۔سنسنی خیز فائنل میں اعصام اور عقیل نے لاری کیئسکی (فن لینڈ) اور اینڈریاس لِنڈگرین (سویڈن) کو 7-6 (13-11)، 6-0 سے شکست دی۔پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی نے بے حد خوشی کا اظہار کیا اور اس فتح کو 23 مارچ یوم پاکستان کیلئے قوم کیلئے تحفہ اور عید کے خصوصی تحفے کے طور پر وقف کیا۔عقیل خان نے بھی عید کے خصوصی تحفے کے طور پر گولڈ میڈل قوم کے نام وقف کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ سنگلز میں، عقیل خان نے سیمی فائنل میں فن لینڈ کی لاری کیئسکی سے 7-6 (5)، 6-2 سے شکست کے باعث پاکستان کیلئے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

ای پیپر دی نیشن