مریم نواز کی مقبولیت سے دو صوبوں کے حاکم پریشان ہیں،ملک انصار

حضرو (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ ن تحصیل حضرو کے صدر ملک انصار نے کہا ہے کہ مریم نواز کی مقبو لیت سے دو صوبوں دو صو بوں کے حاکم پریشا ن ہیں مخالفین تنقید کے بجائے اپنے صوبوں کے کاموں پر توجہ دیں مریم نواز کی ایک سالہ کارکردگی مثالی ہے میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کے نقش قدم پر چل کر مریم نواز شریف نے ایک سال کے دوران پنجاب کے عوام کو جو منصوبے دیے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کے پی کے کو حکمران مریم نواز شریف پر فضول تنقید کرنے کے بجائے اپنے صوبے پر توجہ دیں جو 11 سالوں سے مختلف مسائل کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے اپنی ایک سالہ کارکردگی پیش کر کے پہلی وزیر اعلی ہونے کا ثبوت دیا مریم نواز شریف سے پنجاب کے عوام مطمئن ہیں مخالفین مریم نواز کا سیاسی میدان میں مقابلہ کریں گھٹیا زبان استعمال کر کے وہ مریم نواز شریف کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتے ۔

ای پیپر دی نیشن