فری میڈیکل کیمپ ‘ متعدد مریضوں کا چیک اپ کیا گیا

 واربرٹن (نامہ نگار) گورنمنٹ ہائی سکول واربرٹن میں ڈاکٹر علی ثقلین حیدر ایسوسی ایٹ پروفیسر نیفرالوجی اتفاق ہسپتال لاہور کی زیر قیادت ایک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا،میڈیکل کیمپ کا افتتاح حاجی محمد اکرم آرائیں نے کیا۔کیمپ کے آغاز سے قبل ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی جانب سے ایک آگاہی واک بھی کی گئی کیمپ صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک جاری رہا۔اتفاق ہسپتال اور شیخ زید ہسپتال لاہور کے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی ٹیم نے حصہ لیا۔جگر و معدہ ، دل ،اشوگر، ہڈی و جوڑ، امراض بچگان ، گائینی سمیت دیگر امراض کے مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن